blank

انڈوں کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے

ملک بھر میں فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی درجن انڈے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے ادارہ بیورو شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

ادارہ بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی فی درجن انڈے 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، خضدار، سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں، لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 364 روپے ہے لیکن دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں