blank

حریم فاروق کا شادی سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ اب جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دیگر موضوعات کے علاوہ اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی۔  اُنہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب جلد ہی شادی کرنے والی ہوں لیکن میری شادی کا وقت اللّٰہ ہی بہتر جانتا ہے مگر میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو صاف دل، سچا اور نرم مزاج ہو، یہ خصوصیات میرے لیے اہم ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص نرم مزاج ہوگا وہ اپنے رشتوں کو بہتر انداز میں نبھائے گا، وہ اپنے پیاروں کے ساتھ مخلص ہوگا اور بغیر کسی لالچ یا توقع کے ان کا خیال رکھے گا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں