blank

59 گھنٹے آن لائن گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم

 ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک گیمر نے 59 گھنٹے اور 20 منٹ تک مسلسل ’ورلڈ آف وارکرافٹ‘ نامی آن لائن گیم کھیل کر دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔

بڈاپیسٹ کے پیشہ ور باورچی بارنیبس ویوجیتی سولنے نے 23 گھنٹے اور 31 منٹ تک گیم کھیلنے کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس ریکارڈ کے علاوہ بارنیبس ویوجیتی سولنے نے طویل مدت تک ویڈیو گیم میراتھون چلا کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

گیمر کی جانب سے ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش گیمنگ ویب سائٹ ای اسپورٹ1.ایچ یو کی ویب سائٹ سے لائیو اسٹریم کی گئی۔ کوشش کے دوران ان کو ہر گھنٹے کھانے، سونے یا باتھ روم استعمال کرنے کے لیے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 45 گھنٹے گزرنے کے بعد تھکن کی وجہ سے ان کے ذہن کو توجہ دینے میں مشکلات کا سامنا آنے لگاتھا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں