blank

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے اور استعفے کا مطالبہ

حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں شدید احتجاج کیا اور آگ لگا کر مرکزی شاہراہیں بلاک کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹیں توڑ ڈالیں، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں