blank

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار دم توڑ گیا

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا 25 سالہ اہلکار ارون بشنل دم توڑ گیا۔

امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی تھی اور امریکی فوجی فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا تھا۔

25 سالہ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار کی شناخت 25 سالہ ارون بشنل کے نام سے جاری کی گئی ہے اور وہ آن ڈیوٹی تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں