blank

پنجاب یونیورسٹی کتب میلے میں کتنی کتابیں فروخت ہوئیں ؟ جانیے

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں تین روزہ کتب میلے میں ایک لاکھ 45 ہزار کتابیں فروخت ہوئیں۔

سماء نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تین روزہ کتاب میلے میں ریکارڈ 145,000 کتابیں فروخت ہوئیں۔ تین روزہ کتب میلے میں تینوں دن بھرپور رش رہا۔اپنے ایک بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کتابوں کی ریکارڈ فروخت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کتابوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کتابوں کی ریکارڈ فروخت ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کو ایسے مواقع فراہم کرنا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی بک فیئر میں پبلشرز نے 50 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے کتاب کلچر کا فروغ ضروری ہے۔ڈاکٹر خالد محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام کتاب میلہ اب باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں