blank

حیدرآباد میں 4 ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، ڈاکٹروں کا مؤقف بھی آگیا

blank

 حیدرآباد (ویب ڈیسک) شہر   میں4ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے 4ہاتھ اور 4 ہی ٹانگیں ہیں۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں 2 ہاتھ اور 2 پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیٰحدہ کردیا ہے۔
محکمہ صحت حیدرآباد کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں،  یہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفر کیس ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں