blank

پنجاب میں وبائی مرض نے تباہی مچادی مزید 9 بچے جاں بحق

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں نمونیہ کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 9 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

 24 گھںٹے کے دوران پنجاب میں 9 بچے نمونیہ سے دم توڑ گئے، 2 اموات لاہور سے رپورٹ ہوئیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوری میں نمونیہ سے مجموعی طور پر 135 بچوں کا انتقال ہوچکا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث نمونیہ سمیت چھاتی اور وائرل انفیکشن بڑھ رہے ہیں، ماں کا دودھ  پلانے کے رجحان میں کمی سے بچوں کی قوت مدافعت متاثر ہوئی ہے۔ایک روز کے دوران نمونیہ کے مزید 180 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 55 کا تعلق لاہور سے ہے ۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں