blank

پیاز کی فی کلوقیمت300روپے سے زائد کیسے ہوگئی؟وجہ پتہ چل گئی

blank

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کمیٹی تجارت  کے اجلاس میں پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا تذکرہ ہوا۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پیاز بہت مہنگا ہو گیا  اس کی وجہ کیا ہے؟ جس پرسیکرٹری تجارت نے جواب دیا کہ ہم نے پیاز کی برآمد کی کم از کم قیمت 1200 ڈالر کر دی ہے ،سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پیاز 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے اس کی برآمد پر پابندی عائد کر دیں۔

سیکرٹری تجارت نے جواب دیا کہ فوری طور پر پیاز کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کر سکتے ،برآمد پر کم از کم قیمت اسی لیے مقرر کی گئی ہے ،پیاز کی قیمت برآمدات کی وجہ سے نہیں بڑھی ،مقامی انتظامیہ قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

سیکرٹری تجارت نے مزیدبتایا کہ پیاز کی برآمد میں اضافہ ہوا ہوا تاہم مقامی مارکیٹ میں اضافہ اس کے باعث نہیں ہے ۔اگر پیاز کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں