blank

مریض کا سکین کروایا گیا تو دماغ میں جانور کے انڈے دیکھ کر ڈاکٹر بھی چکرا گئے، کس بیماری میں مبتلا تھا؟ جانیے

blank

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شخص کا مسلسل سر درد کے سبب ڈاکٹروں نے سر کا سکین کروایا تو دماغ میں ایک جانور کے انڈے نظر آئے جس پر ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کا رہائشی 52 سالہ شخص درد شقیقہ میں مبتلا ہونے کے سبب شدید اذیت میں تھا۔ ان کو مختلف ادویات دی گئیں مگر درد اس قدر شدید تھی کہ دواؤں نے بھی کام بند کر دیا۔ آخر کار ڈاکٹروں نے ان کے سر کا سکین کروایا تو اندر چھالوں کا انکشاف ہوا مگر غور کرنے پر پتہ چلا کہ وہ دراصل ایک جانور کے انڈے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ٹیپ ورم کے انڈے ہیں جو مریض کے سر میں شدید درد کا سبب بن رہے تھے، ٹیپ ورم نے دماغ کے دونوں اطراف انڈے دے رکھے تھے۔

طبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سور کے گوشت میں موجود ایک ٹیپ ورم انسانی جسم میں داخل ہوا اور آنت میں اس کے انتہائی باریک انڈے خون کے ذریعے دماغ تک پہنچ گئے جنہوں نے اس کو ناقابل برداشت اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں