blank

اسلام آ باد میں بھی دانش سکول قائم کرنے کا فیصلہ وزارت تعلیم نے اہم قدم اٹھا لیا

blank

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی طرز پر اسلام آ باد میں ضرورت مند ذہین بچوں کیلئے دانش سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت تعلیم نے سکول کے قیام کیلئے ایک سمری سی ڈی اے کو بھیجی ہے جس میں در خواست کی گئی کہ سکول کے قیام کیلئے اسلام آ باد میں 50 ایکڑ اراضی الاٹ کی جا ئے۔سی ڈی اے بورڈ نے گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں اس درخواست پر غور کے بعد پارک روڈ اسلام آ باد پر این آئی ایچ کے پاس 10 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دی۔سی ڈی اے نے این آئی ایچ کو جو اراضی الاٹ کی تھی اس میں سے بیشتر انہوں نے استعمال نہیں کی۔ اس دوران ان کی لیز ختم ہوگئی اور زمین سی ڈی اے کو واپس مل گئی۔ اس میں سے سی ڈی اے نے 144ایکڑ اراضی سپیشل زوننگ اتھارٹی کو الاٹ کی تھی۔ 10 ایکڑ اراضی دانش سکول کو الاٹ کردی گئی ہے۔ اس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں