blank

کورونا جے این ون ویرینٹ کے 15کیسز رپورٹوزارت صحت نے الرٹ جاری کردیا

blank

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا جے این ون ویرینٹ کی پاکستان میں انٹری ہو گئی،کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ ہونے پر  وزارت صحت نے الرٹ جاری  کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این آئی ایچ لیپ نے 8، آغا خان یونیورسٹی نے 5، ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2کیسز رپورٹ کئے،ترجمان محکمہ صحت نے کہاکہ یہ ویرینٹ ابھی تک دنیا میں 60سے زائد ممالک  میں رپورٹ ہوا ہے،ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں