blank

وہ چھ مقبول چیزیں جنہیں طبی ماہرین نے آج ہی اپنی غذا سے نکالنے کا مشورہ دیدیا

blank

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دور حاضر میں پراسیسڈ فوڈز کے بغیر بھی زندگی ممکن نہیں حالانکہ طبی ماہرین انہیں صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہیں۔تاہم معروف برطانوی ماہر غذائیات روب ہوبنسن نے 6ایسے الٹرا پراسیسڈ فوڈز بتائے ہیں، جو حتی الامکان اپنی خوراک سے ہمیں نکال دینے چاہئیں۔
میل آن لائن کے مطابق یہ چھ الٹراپراسیسڈ فوڈز چاکلیٹ بریک فاسٹ سیرئیل، پراسیسڈ گوشت، کرسپس، پراسیسڈ چیز سلائسز، شوگری مشروبات اور پری پیکڈ کیک اور مفنز(Mufins)ہیں۔ روب ہوبنسن کہتے ہیں کہ ان اشیاء کے متبادل باآسانی دستیاب ہیں۔ اگرچہ وہ بھی صحت کے لیے مضر ہیں تاہم مذکورہ اشیاء کے نقصانات ان سے کہیں بڑھ کر ہیں۔
روب ہوبنسن ایک مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ عام کیک بھی شوگر اور چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر پری پیکڈ کیک ان سے کئی گنا زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ چنانچہ پری پیکڈ کیک کی بجائے عام کیک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دن میں 30گرام سے زیادہ چینی ہرگز استعمال نہیں کرنی چاہیے، چنانچہ پراسیسڈ فوڈز بھی اس بات کو مدنظررکھ کر استعمال کرنے چاہئیں۔ پری پیکڈ کیک اور چاکلیٹ بریک فاسٹ سیرئیل جیسی مصنوعات چونکہ چینی سے بھرپور ہوتی ہیں لہٰذا ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں