blank

موبائل فون سے بچوں کو کس حدتک نقصان ہوسکتا ہے؟ ممتاز آئی سرجنز نے وارننگ جاری کردی

blank

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام تر نقصانات کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل فونز بچوں کی واحد تفریح بن کر رہ گئے ہیں۔ جو بچے باہر کھیلنے کی بجائے موبائل فونز پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، ان کے والدین کو ممتاز آئی سرجنز کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ ان کے بچے ممکنہ طور پر اندھے ہو سکتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر جان بولگر اور دیگر برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ وقت کھیل کود میں گزارنا چاہیے اور بہت کم وقت فون استعمال کرنا چاہیے۔ جو بچے اس کے برعکس زیادہ وقت فون پر گزارتے ہیں اور کم وقت باہر کھیلتے ہیں، ان کی نظر تیزی سے کمزور ہو رہی ہے اور ان کے یکسر اندھا ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی عادت کے سبب ڈاکٹرز چار سال تک کی انتہائی کم عمر کے بچوں کو بھی سپیشل کنٹیکٹ لینز لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں تاہم ان کی آنکھوں کو مزید نقصان سے بچا یا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے، جس میں شامل بچوں کی موبائل فون کے استعمال اور باہر کھیلنے کی عادت ان کی بینائی کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو بچے جتنا زیادہ وقت موبائل فون پر گزارتے تھے اور جتنا کم باہر کھیلتے تھے، ان کی بینائی اتنی ہی زیادہ کمزور تھی۔ان میں سے اکثر کے ’Myopia‘ کے عارضے میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کافی بڑھ چکا تھا، جس میں انسان مکمل طور پر اندھا ہو جاتا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں