blank

لاہور:گھرپرموجود نہ ہونے کے باعث ایک لاکھ بچے پولیوکے قطروں سے محروم

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں  ایک لاکھ بچے گھر پرموجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے۔

اس حوالے سے ذرائع انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 79 ہزار، راولپنڈی میں 44 ہزار بچے گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ 

ذرائع انسداد پولیو پروگرام کے مطابق امکان ہے کہ ان بچوں نے دوسرے اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پی لیے ہونگے۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے مزید بتایا کہ مہم کے آخری دن اور بعد میں ان بچوں کا سٹیٹس دوبارہ چیک کیا جائے گا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں