blank

پشاور کی فارما سیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

blank

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کی فارما سیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا ءکا انکشاف ہوا ہے،جس پر ڈریپ نے فارما سیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت منگوا لئے ۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق ڈریپ کا کہنا ہے کہ کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ  پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا،تھائی لینڈ سے درآمد پروپلین گلائیکول میں زہریلی کثافتوں کی مقدار 25فیصد پائی گئی،ڈریپ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ کھانسی کے شربت کا خام ملک بھر میں سپلائی ہوا،پورے ملک سے کھانسی کے شربت کا خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں