blank

واٹس ایپ کا وائس نوٹ کے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھے گئے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

اشاروں کے مطابق ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ فیچر ڈیوائس کا اسپیچ ریکاگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ این ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی جاسکے۔

فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود ہوگا۔ یہ فیچر ابھی بھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس میں گزشتہ برس مئی میں متعارف کرایا جاچکا ہے جبکہ گوگل میسج اور ٹیلی گرام جیسی ایپلی کیشن پہلے سے ہی اینڈرائیڈ میں ایس فیچر کو سپورٹ کر رہی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں