blank

ارکان پارلیمنٹ کےلیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

blank

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارکان پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،  پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سہہ ماہی واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا، واٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیر محفوظ قرار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3 بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ہے، پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈپٹی سپیکر روم سمیت 6 مقامات سے پانی کے نمونے لیے،  پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ لاجز کے 4 مقامات سے پانی کے سیمپلز لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 10 نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل پایا گیا 9 نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں