blank

پنجاب حکومت کاپلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے یہ بات اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدف مقرر کیا ہے، 30 جون کچرے میں کمی، ایئر کوالٹی میں بہتری اور شجرکاری میں اضافے کاابتدائی مرحلہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ 
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، تمام گاڑیوں کا سالانہ معائنہ ہوا کرےگا،تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔مقامی سطح پر سولر پینلزکی تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، انڈسٹری کی مکمل میپنگ اور زوننگ کی جائے گی،30 جون تک لاہور میں سڑکوں کے کنارے 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں