blank

پاکستان کو بڑے قرض کی منظوری

پاکستان میں توانائی کے شعبے کےلیےاچھی خبر ہے،عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر قرض دے گا

تفصیلات کےمطابق فنڈز اکیس سوساٹھ میگاواٹ کےداسو ہائیڈرو پراجیکٹ پرخرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سےجون میں قرض کی منظوری متوقع ہے۔

منصوبےکی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ ایک ارب اسی کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔

داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ سات سال کی تاخیر سے دوہزار اٹھائیس تک مکمل ہوگا۔

دوہزار تیرہ میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی اصل ڈیڈ لائن دوہزار اکیس تھی۔

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت چار ارب تیس کروڑ ڈالر سے بڑھ کر چار ارب نوے کروڑ ڈالر ہوگئی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں