blank

پنجاب میں ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 

blank

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ   تیار کر لیا  گیا ، یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر تیار کیا گیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب  نے اس سلسلے میںلاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ  کیا ۔سینئر وزیر نے مردوں اور خواتین کے لئے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائینہ کیا ۔سینئر وزیر نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا ،سینئر وزیر پنجاب نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا،ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔ 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی،قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں۔عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں،بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے ۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا  مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ  نے ذہنی امراض کے شعبے میں بھی اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ میٹنل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی، عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہ مہم بھی چلائی جائے گی، بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں