blank

ڈریپ کا زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

blank

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان میں زندگی بچانے والی اہم ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کےلیے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے۔ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کیے جائیں، صوبائی دفاتر 3 روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔

ڈریپ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ادارے کی سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی اور متبادل ادویات کے برانڈز کی رپورٹنگ کریں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ انسانی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کےلیے خصوصی کمیٹی قائم ہے، جسے ادویات کی قلت کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔مختلف برانڈز کے انہیلرز، اینٹی الرجی ادویات ناپید ہونے کی شکایات ہیں، جن کی قلت دور کرنے کےلیے دوا ساز اور امپورٹر سے رابطہ ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے، مارکیٹ سروے سے ادویات قلت کی اصل صورتحال واضح ہوگی۔اہم ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیں گے، اہم ادویات دستیابی کےلیے مارکیٹ مانیٹرنگ بڑھائی جائے گی، فیلڈ ٹیمیں اہم ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں