blank

جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران پر ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی کو تشویش

blank

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں اساتذہ کی کئی روز سے ایوننگ کلاسز میں ہڑتال جاری ہے۔اساتذہ کو ایوننگ کلاسز کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ ہڑتال پر ہیں۔ 

متحدہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وائس چانسلر اس صورتحال پر اساتذہ اور ملازمین کے جائز مطالبات پورے کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں