blank

مارکیٹ میں موجود 11 ادویات جعلی اور غیر معیاری قرار

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی قرار دے دی گئیں۔ 

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے مطابق بانجھ پن کے علاج، زخموں پر لگانے والی ادویات جعلی نکلیں،4انجکشن میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے، انجکشن سرجریز، مرگی کے دوروں کیلئے استعمال ہوتے ہیں،4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے،9مختلف ادویات لاہور میں تیار ہو رہی تھیں جبکہ 2غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جارہی تھیں،ادویات ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں