blank

برطانوی ماہرین نے صبح کا آغاز کافی سے کرنے والے لوگوں کے لیے سخت وارننگ جا ری کردی

blank

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ اپنی صبح کا آغاز کافی سے کرتے ہیں تاہم اب برطانوی ماہرین نے ایسے لوگوں کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’ہیپی بیڈز‘نامی فرم کے ماہرین نے بتایا ہے کہ صبح کے وقت جب ہم لوگ بیدار ہوتے ہیں تو ہمارے جسم میں ’کورٹیسول‘ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ذہنی دباﺅ سے متعلق ہارمون ہے۔اس ہارمون کی وجہ سے ہم پہلے ہی چست ہوتے ہیں لہٰذا اس صورتحال میں کافی پینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں جب ہمارے جسم میں اڈینوسین نامی کیمیکل کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں نیند کا خمار آنے لگتا ہے، یہ وقت کافی پینے کے لیے بہترین ہوتا ہے، تاکہ ہم ایک بار پھر نیند کو دور بھگا کر خود کو چاک و چوبند کر سکیں۔ماہرین نے بتایا کہ صبح کے وقت ہمیں میچا ٹی پاﺅڈر اور ہلدی کا استعمال کرنا چاہیے، جو بیش بہا طبی فوائد کے حامل ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں