blank

19 زبانوں میں گیت گانے والی گلوکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں

بھارت میں 80 کی دہائی کی مقبول 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گانے والی گلوکارہ وانی جےرام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ وانی جےرام چنئی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں وفات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وانی جےرام کی لاش کلپوک سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی گئی ہے۔

وانی کی ماسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صبح پونے 11 بجے گھنٹی بجائی تو گلوکارہ نے دروازہ نہیں کھولا، فون کیا تو وہ بھی نہیں اٹھایا۔

پھر نوکرانی نے وانی کی بہن اوما کو مطلع کیا جنہوں نے وہاں آکر ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا۔

وانی جے رام فرش پر بےہوش حالت میں پائی گئیں، ان کے ماتھے پر زخم تھے۔

وانی جےرام نے 1971 میں ’گڈی‘ گا کر سنگیت کی دنیا میں اپنا نام بنایا، انہوں نے 5 دہائیوں تک گلوکاری کی۔

گلوکارہ نے 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گائے، انہیں بہترین گلوکاری پر تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں