blank

کتے کی شادی وہ بھی دھوم دھام سے! ویڈیو وائرل

پالتو جانوروں سے جذباتی وابستگی اور ان کے ساتھ شاندار برتاؤ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی پذیرآئی حاصل کرتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں جانور سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب شاندار طریقے منعقد کی گئی۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت میں ایک خاندان نے اپنے پالتو کتے کی شادی کی شاندار تقریب کی میزبانی کی۔

روایتی شادی کی طرح یہاں بھی کھانے اور سجاوٹ کے انتظامات کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ ویڈیو میں لوگوں کو ڈھول کی تھاپ پر ناچتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں جب کہ دولہا کتا پگڑی کے ساتھ روایتی شادی کے لباس میں ملبوس الیکٹرک کھلونا کار میں آتا ہے۔ دلہن کتے کو بھی شادی کے لیے سرخ دوپٹہ میں دیکھا گیا ہے۔

تقریب ختم ہونے کے بعد دلہن کتے کو ڈولی میں اس کے سسرال لے جایا جاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں