blank

لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے دی

دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے پولیس حراست کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ میری زندگی کا واحد مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ سلمان خان اس کے مذہبی گرو جمبیشور کے مندر جا کر معافی مانگے اور اگر انہیں ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ورنہ سیکیورٹی کے ہٹتے ہی سلمان خان کو قتل کر دوں گا۔

کچھ دن قبل بھی لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو اسی طرح کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ معافی مانگیں بصورت دیگر نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنونی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے کیس میں بھی ملزم ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں