blank

بلی سے حسن سلوک، الجزائر حکومت کا امام مسجد کے اعزاز میں استقبالیہ

نماز تراویح کے دوران بلی کا امام مسجد کےکندھے پر سوار ہونا اور امام ولید محساس کی اس سے شفقت کے معاملے کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ، اس حسن سلوک پر الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملکی استقبالیے میں الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور صارفین کی جانب سے امام مسجد کے اس اقدام کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں