blank

شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لے گیا

بھارت میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ جہاں شوہر نے بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لے کر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطبق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا جہاں اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوف زدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی جسے فوری طور پر پڑوسی اسپتال لے کر پہنچے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔

تاہم سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں