blank

نامور اداکار و ڈراما نگار شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

نامور اداکار اور ڈراما نگار شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد آج سہہ پہر کو 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شعیب ہاشمی معاشیات کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں وہ آرٹسٹ اور ماہر تعلیم سلیمہ ہاشمی کے شوہر تھے۔

پی ٹی وی کے مطابق انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے معاشیات میں ماسٹرز کیا، لندن اسکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کیا اور لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔

2012 میں شائع ہونے والی شعیب ہاشمی کی ڈان پروفائل کے مطابق انہیں 1990 کی دہائی سے قبل ٹی وی پروڈکشنز اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور بلیلا کے علاوہ دی نیوز اور گلف نیوز کے لیے لکھے گئے کالم کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

شعیب ہاشمی نے تھیٹر کے لیے بھی لکھا اور چند کتابوں کا ترجمہ بھی کیا۔

سانگ فار دس ڈے: فیض احمد فیض کی 52 نظمیں (A song for this day: 52 poems by his father-in-law Faiz Ahmed Faiz) ان کے قابل ذکر ترجموں میں سے ایک تھا۔

اردو میں ڈراما نگاروں اور ڈراموں کی اشاعت کی کمی کی وجہ سے انہوں نے مقامی تھیٹرز کے لیے انگریزی ڈراموں کے کئی ترجمے کیے۔

شعیب ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں پی ٹی وی کے لیے ابتدائی طنزیہ پروگرام کے لیے اسکرپٹ بھی لکھا، انہوں نے آخری بار 1979 میں ٹی وی سیریل ’بلیلا‘ میں کام کیا تھا جس پر ضیا آمریت نے پابندی لگا دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں