blank

آدمی نے 100 دن تک میکڈونلڈز کھا کر ساڑھے 26 کلو وزن کم کرلیا 2 راز بھی بتادیئے

blank

آدمی نے 100 دن تک میکڈونلڈز کھا کر ساڑھے 26 کلو وزن کم کرلیا، 2 راز بھی بتادیئے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے ایک 57 سالہ شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 100 دن تک صرف میکڈونلڈ  کھا کر 58.5 پاؤنڈ (تقریباً 26.5 کلوگرام) وزن کم کیا ہے۔ کیون میگنیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں میکڈونلڈ کے فرائز اور برگر کھائے اور اپنی خوراک پر قائم رہنے سے 238 پاؤنڈ (107.9 کلوگرام) سے 179.5  پاؤنڈ (81 کلوگرام) تک پہنچ گئے۔

فوکس نیوز کے مطابق کیون نے کہا کہ انہوں نے 2باتوں پر باقاعدگی سے عمل کیا، ایک تو انہوں نے سوڈا کی بجائے پانی پیا اور دوسرا وہ اپنے کھانے کا صرف آدھا ہی کھاتے تھے۔انہوں نے پچھلے 100 دنوں کے دوران میکڈونلڈز کے علاوہ کچھ بھی نہیں کھایا۔

کیون  میگنیس نے کہا کہ وہ صبح کے وقت دو بوریٹو، ایک ہیش براؤن یا ایک مفن آرڈر کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ باقی  کھانا دوپہر کے کھانے کے لیے محفوظ کرلیتے تھے۔  جب وہ بگ میک کے کھانے کا آرڈر دیتے  تو وہ برگر، فرائز اور ایپل پائی کا صرف آدھا حصہ کھاتے  اور باقی آدھا اگلے دن کے ناشتے کیلئے محفوظ کرلیتے ۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں