blank

لاہور کے نجی سکولوں اور  اکیڈمیز  میں موسم گرما  کی چھٹیوں میں سمرکیمپ  اور  امتحانات  لینے  پر  پابندی

blank

لاہور کے نجی سکولوں اور  اکیڈمیز  میں موسم گرما  کی چھٹیوں میں سمرکیمپ  اور …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نجی سکولوں اور  اکیڈمیز  میں موسم گرما  کی چھٹیوں میں سمرکیمپ  اور  امتحانات  لینے  پر  پابندی عائد کردی گئی ہے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  پرویز  اختر کے مطابق  گرمیوں کی چھٹیوں میں کسی سکول یا اکیڈمی کو سمر کیمپ لگانے اور  امتحانات لینےکی اجازت نہیں ہوگی۔ دوران تعطیلات سکولوں میں ہر طرح کی نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، والدین سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔

ایجوکیشن نے کمیٹیاں بھی  تشکیل دے دی ہیں، 3 ڈی ای اوز، 12ڈپٹی ڈی ای اوز  اور 50 اےای اوز  پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر ٹیمیں قائم کی گئی ہیں، ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گی۔ چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کے امتحانات لینے پر بھی پابندی ہوگی، ٹیمیں ضلع لاہور میں اپنے علاقوں کا دورہ کریں گی، خلاف ورزی کے مرتکب ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں