blank

سرکاری یونیورسٹیز بھی مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں چیئرمین ایچ ای سی بول پڑے

blank

سرکاری یونیورسٹیز بھی مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں ،چیئرمین ایچ ای سی بول پڑے

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرکاری یونیورسٹیز بھی   مالی مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں ۔ یہ انکشاف  کسی اور نے نہیں خود چیئرمین ایچ ای سی نے کیا ہے ۔ “جیو نیوز ” کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین مختار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیز کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزراء اعلیٰ کو لکھا ہے کہ یونیورسٹیز بجٹ میں اپنا حصہ ڈالیں، 6 سال سے ایچ ای سی کا بجٹ نہیں بڑھا۔ 30 سے 40 نئی یونیورسٹیز بن گئی ہیں لیکن بجٹ وہی ہے، 6 سال میں یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی سطح پر ایچ ای سی بنانی ہے تو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بند کر دیں۔ صوبائی سطح پر ایچ ای سی بنانے کی ضرورت نہیں، مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں