blank

بجٹ میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت تجاویز سامنے آگئیں

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں سیکشن 165 کے تحت ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ فائل نہ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹ کرنے پر یومیہ 200 روپے اضافی جرمانہ لگانے اور ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 25 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں