blank

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

روسی خام تیل کے پہلے جہاز کراچی بندر گاہ پر پہنچنے کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

دوسری طرف ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سےخام تیل نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں