blank

وہ کام جن سے جم کیے بغیر ہی وزن کم کیا جاسکتا ہے

blank

وہ کام جن سے جم کیے بغیر ہی وزن کم کیا جاسکتا ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ موٹاپا کم کرنا اور فٹ رہنا چاہتے ہیں مگر جم جا کر ورزش نہیں کرنا چاہتے تو فکر مت کریں، کچھ ایسے کام ہیں جنہیں معلوم بنا کر آپ گھر رہتے ہوئے بھی جم میں ورزش جیسے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ ’ہیلتھ شاٹس ڈاٹ کام‘ کے مطابق موٹاپا کم کرنے اور فٹ رہنے کے لیے ڈانس کرنا ایک بہترین چیز ہے۔ اگر آپ جم میں کسرت نہیں کرنا چاہتے تو گھر میں خوب ڈانس کریں۔

گھر سے باہر کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک اور حربہ ہے جس کے ذریعے جم میں ورزش کیے بغیر آپ فٹ رہ سکتے ہیں۔ اس کے لیے سائیکلنگ، ٹینس، باسکٹ بال، فٹ بال، دوڑ لگانا، پہاڑوں پر چڑھنا اور سوئمنگ کرنا وغیرہ بہترین سرگرمیاں ہیں۔

جم جانا اگر آپ کو پسند نہیں تو کچھ آسان ورزشیں ہیں جو آپ گھر میں بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سکواٹس، پلینکس اور دیگر طرح کی ورزشیں بہترین ہیں جو گھر میں باآسانی کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ رسی کودنا بھی ایک ایسا کھیل ہے جو موٹاپے سے نجات کے لیے آزمودہ ہے۔ اس کھیل میں پورے جسم کی کسرت ہوتی ہے۔ یہ کھیل بالخصوص دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں