blank

ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہری پریشان

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں گیس کی 5 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گئی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے، سسٹم میں گیس آنے سے پریشر بہتر ہو جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں