blank

پاکستانی طالبہ ماہا یوسف کا اعزاز ، سٹنفورڈ  یونیورسٹی کیلیفورنیا سے کیمیکل انجنئیرنگ میں پی. ایچ ڈی کر لی

blank

پاکستانی طالبہ ماہا یوسف کا اعزاز ، سٹنفورڈ  یونیورسٹی کیلیفورنیا سے کیمیکل …

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستانی طالبہ ماہا یوسف نے سٹنفورڈ  یونیورسٹی کیلیفورنیا سے کیمیکل انجنئیرنگ میں پی. ایچ ڈی کر لی. پاکستان کے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی ماہا یوسف کیمیکل انجنئیرنگ میں  پی. ایچ ڈی  کرنے والی جھنگ کی پہلی خاتون بن گئیں. پی. ایچ ڈی میں انکی تحقیق کا موضوع  تیز رفتار چارجنگ  لیتھیم- آئن بیٹریوں کی ناکامی کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے جدید ترین امیجنگ تشخیصی ٹولز کا استعمال تھا. ہونہار طالبہ ماہا یوسف کو امریکہ کی پرنسٹن  یونیورسٹی نے ” پریذیڈنشل پوسٹ ڈاکٹریٹ 2023″ کے لیے منتخب کیا ہے. 

قبل ازیں ماہا یوسف نے 2017ء میں سٹنفورڈ یونیورسٹی سے ہی کیمیکل انجنئیرنگ میں ایم ایس  کیا. جبکہ  پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی سے  2013ء میں انہوں نے کیمیکل انجنئیرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی.

سٹنفورڈ یونیورسٹی جائن کرنے سے  پہلے ماہا یوسف کولمبیا میں آئل اینڈ گیس میں ڈرلنگ انجنئیر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں. جبکہ عالمی سطح پر ان کے7 ریسرچ پیپرز عالمی جرنلزز میں شائع ہو چکے ہیں. وہ دو پیٹینٹ رکھنے کے علاوہ اپنے شعبے میں کئی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں.



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں