blank

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

 وزیراعظم شہباز شریف اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیوا کے درمیان پیرس میں آج تیسری ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

لندن روانگی سے قبل وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی تیسری ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیراعظم شہبازشریف کے پاکستان کیلئے عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی، آپ بہتری لانےکی پوری کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئےکہا کہ پاکستان تمام وعدے پورے کرنے کا جذبہ اورعزم رکھتا ہےاور شدید معاشی چیلنجزسے نکلنے میں آئی ایم ایف کی معاونت کی قدر کرتے ہیں،سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا، اس کے باوجود عوام کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات نے عوام کو برداشت سے زیادہ تکلیف دی ، پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معاشی گروتھ آئی ایم ایف اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہے۔ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کیلئے ناگزیراقدامات کرنا ہوں گے۔ معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں