blank

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے پالیسی لانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لانے کا اعلان کر دیا وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ملک کی توانائی ضرورت پوری کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ملکی ذخائر کی دریافت کیلیے نئی پالیسی کابینہ کو بھجوا رہے ہیں، اندرونی وسائل اور بیرونی تعاون سے پہلا وعدہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ تیل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف طریقہ کار لائے ہیں، پیٹرولیم کا جو لیگل کام کرتے ہیں وہ اپنا اسٹوریج بنا سکتے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ لوکل ٹرانزیکشن کی وجہ سے ایل سی کے اضافی چارجز کا بوجھ بھی ختم ہوگیا، جب کمپنیاں آئیں گی رجسٹرڈ ہوں گی تو ایل سیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان سے معاہدہ کیا ہے سستی گیس کا ایک جہاز ہر ماہ دے گا جبکہ دوسری طرف روس سے سستا تیل پاکستان آتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائی آؤٹ کو ختم کر کے زرمبادلہ پر بوجھ کو بھی کم کر دیا گیا ہے، حکومت کے جانے سے تمام اقدامات پر پہلے تنقیدی جائزہ پیش کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے 10 ماہ میں گیس کے اپنے کنوؤں کا سرکلر ڈیٹ صفر کر دیا ہے، جلد ہی ایل این جی گیس کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں