blank

ملک پرمجموعی قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار جاری

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مئی 2023 تک ملک کا مجموعی قرضہ 58962 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کے مجموعی قرضوں سے 32 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2022 میں ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ44 ہزار 641 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق مئی2022 سے مئی2023 تک14 ہزار 321 ارب روپے کے قرضے لئے گئے،صرف مئی 2023 میں حکومت نے 363 ارب روپے کے قرضے لئے، ملک پر مجموعی قرضے58 ہزار962ارب روپے کے ہوگئے۔

اعدادوشمار ملک پر37 ہزار54ارب ڈومیسٹک جبکہ 21 ہزار908ارب کا بیرونی قرض ہے۔ حکومت کے اندرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 27 فیصد کا اضافہ ہوا جو 2900 ارب روپے سے بڑھ کر 37000 ارب روپے ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں 40.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو 15500 ارب سے بڑھ کر 22000 ارب ہو گیا۔ موجودہ حکومت نے ہر روز39ارب روپے کا قرض لیا، پاکستان کا ہرشہری ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں