blank

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک مارکیٹ امریکی ڈالر دو روپے دس پیسے مہنگا ہوکر دو سو اسی روپے پر پہنچ گیا، جبکہ بینکوں کی جانب سے ڈالر دو سو اسی روپے پچاس پیسے پر فروخت کیاگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 283 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈہواتھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں