blank

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبروں اور سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق آج (بدھ کو) پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپے 7 پیسے گرگئی، جس کے بعد نرخ 277 روپے 50 پیسے پر آگئے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 2 روپے سستی ہوکر 280 روپے پر آگئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر دو روز کے دوران 2 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز میں ڈالر 250 روپے پر آجائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں