blank

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری رہی

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 283.80 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی سے کاروباری دن کا آغازہوا، جب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 282.25 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر 1.08 روپے کم ہوکر 281.04 روپے ہو گئی۔

بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ شروع ہوا اور ڈالر کی قدر 16 پیسے، پھر 59 پیسے اور پھر 76 پیسے بڑھ کر 283.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 45144 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں