blank

سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی

سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں