blank

چین کے نائب وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

 

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ اپک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک چین سدا بہاردوستی کومزیدمضبوط بنانے کا عکاس ہے۔

دوسری جانب غیرملکی وفد کی پاکستان آمد کے باعث اسلام آباد میں 31 اور یکم اگست کوعام تعطیل کی سفارش کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے دو چھٹیوں کی سمری وزرات داخلہ کو بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف غیرمعمولی انتظامات کئے جائیں گے، وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ سرکاری دفاتر یوم عاشور کی دو چھٹیوں کی وجہ سے جمعہ کے روز سے بند ہیں۔ پیر اور منگل کی چھٹیوں کی صورت میں تعطیلات 5 یو جائیں گی۔

 

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں