جسٹن ٹروڈو اوراہلیہ نے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گريگور کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں صوفی گریگور سے علیحدگی کا اعلان کیا، دونوں کی شادی مئی 2005ء میں ہوئی تھی جو 18 سال قائم رہی، ٹروڈو اور صوفی کے 3 بچے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ ہم نے بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اپنے بچوں کی محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کیلئے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیاں منائی گی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں