blank

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں .فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئےوزیر خزانہ  اسحاق ڈار کا کہنا تھا  کہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ ٹیکس حکام کی کارکردگی قابل تعریف ہے،مالی سال کے  پہلے ماہ میں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے کام کو سراہتے ہوکہا کہ  ایف بی آر حکام میں لیڈرشپ صلاحیتیں  موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایوان نے نیشنل ساورن ویلتھ فنڈ کا تاریخی بل منظور کیا ہے۔ قومی اثاثوں کے فنڈ میں ابتدائی طور پر 7 اثاثے شامل کیے ہیں جن کی مالیت 2300 ارب روپے ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی اثاثوں کے فنڈ میں وزارت خزانہ کے 3 اثاثے شامل ہیں، اس فنڈ میں تیل و گیس کے 3 اثاثے بھی شامل کیے ہیں، فنڈ میں توانائی کا ایک اثاثہ شامل کیا ہے۔ ہم سے پہلے قومی اثاثوں کے فنڈ انڈونیشیا اور مصر بھی قائم کرچکے ہیں، یہ فنڈ حکومت کی براہ راست ساورن گارنٹی ہوتا ہےانہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو  اس فنڈ پر 100 فیصد اعتماد ہوتا ہے، پاکستان کے سرکاری اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں