blank

کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والی اسلام آباد کی بیگم صاحبہ گرفتار – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نامزد ملزمہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ کی ضمانت خارج کر کے گرفتار کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد جج فرخ فرید کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت جج فرخ فرید نے ملزمہ سومیہ عاصم کو روسٹرم پر بلایا اور استفسار کیا کہ سومیہ عاصم کے خلاف کیس کا ریکارڈ کہاں ہے؟ملزمہ سومیہ عاصم کے وکیل نے صفائی پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سومیہ عاصم جے آئی ٹی کو سامنے پیش ہو چکی ہیں ۔ پولیس نےریکارڈمیں  لکھا ہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے کمسن ملازمہ پر تشدد نہیں کیا۔کمسن بچی کو صحیح سلامت ماں کے حوالے کیا گیا ۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا تفتیشی افسر نےاس کیس میں  تمام پہلوؤں پر تفتیش نہیں کی۔ جس پر جج فرخ فرید کا کہنا تھا تاحال کوئی دلیل درخواست ضمانت میں توسیع کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں